ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے باس بدن پورا علاقے میں واقع مدرسہ باغ و بہار میں مدرسہ کمیٹی کے عہدیداران کی گاڑیاں پارک کی جا رہی ہیں۔ اس بات کا خلاصہ راجستھان مسلم وقف بورڈ چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کہ وقف جائیداد کا جائزہ لینے کے دوران ہوا Review of Madrasa Bagh-o-Bihar by Muslim Waqf Board Chairman Dr. Khano Khan Bodhwali۔
دراصل راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی وقف جائیداد کا جائزہ لے رہے تھے اس دوران جے پور کے باس بدن پورا علاقہ کے مقامی لوگوں نے ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کو اس بات کی شکایت کی کے علاقے میں واقع مدرسہ باغ و بہار میں مدرسہ کمیٹی کے لوگ گاڑیوں کو پارک کرتے ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کے جب ہم مدرسہ کمیٹی لوگوں کو منع کرتے ہیں تو یہ لوگ ہمارے سے لڑائی جھگڑا کرتے ہیں، مقامی لوگوں کی بات سننے کے بعد وقف بورڈ چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی غصہ ہو گئے اور وہاں پر موجود پولیس محکمے کے افسران کو ہدایت دے ڈالی کی، جس کسی کی بھی یہ گاڑیاں ہیں ان تمام گاڑی والوں کو بلایا جائے اور کل سے یہ گاڑیاں یہاں پر نظر نہی آنی چاہیے Chairman of Muslim Waqf was angry over the parking of vehicles in the premises of the madrassa۔
اس پورے معاملے کو لے کر ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کا کہنا ہیں کے جس طرح سے مدرسہ باغ و بہار میں پارکنگ بنائ گئی ہے وہ غلط ہے، اس لئے میں نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ میں ایک میٹنگ طلب کی ہے، جلد ہی جو گاڑیاں یہاں پر پارک ہو رہی ہے وہ گاڑیاں یہا سے ہٹ جائے گی۔