ETV Bharat / state

Ajmer Sharif چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے اجمیر درگاہ پر چادر چڑھائی گئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 11:33 AM IST

اجمیر شریف درگاہ پر آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور تلگو دیشم پارٹی کے قومی صدر چندرابابو نائیڈو کی جانب سے چادر چڑھائی گئی۔ پارٹی کے اراکین نے سابق وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کی اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے لیے دعائیں مانگیں۔

چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے اجمیر شریف پر چادر چڑھائی گئی

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ پر آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور تلگو دیشم پارٹی کے قومی صدر چندرابابو نائیڈو کی جانب سے چادر چڑھائی گئی۔ آندھرا پردیش سے 200 زائرین کا ایک گروپ صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر پہنچا تھا جہاں درگاہ کے خادم سید یامین ہاشمی نے سب کو زیارت کروائی اور تبرک پیش کیا۔

اس موقعے پر سابق چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کی صحتیابی اور قانون کے شکنجے سے ان کی جلد رہائی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ آندھرا پردیش سے اجمیر آئے پارٹی کے ترجمان حیات پاشا نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ انہیں جیل کی سلاخوں کے پیھچے میں بند کردیا گیا ہے۔ جبکہ چندرابابو نائیڈو نے کئی سالوں تک وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے تمام مذاہب اور ذاتوں کے لوگوں کے لئے کام کیا ہے۔ اب ان کی عمر 70 سال ہے، ایسے میں ان کے خلاف فرضی مقدمہ درج کیا گیا۔ آندھرا پردیش میں لوگ ان کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ایسے میں اب درگاہ اجمیر شریف میں دعا کی گئی ہے کہ ان کی مصیبتیں جلد ختم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: Groups Of Khadims Of Ajmer Sharif Dargah اجمیر شریف کے خادموں کا وفد عراق اور ایران کے دورے پر

یہ وفد آندھرا پردیش کے ترجمان حیات پاشا کی قیادت میں اجمیر پہنچا تھا اور سید زاہد ہاشمی نے ان سب کا استقبال کیا۔پارٹی عہدیداروں میں سید نوشاد تلگو دیشم پارٹی چیٹ کے نائب صدر شیخ ظفر، تلگو دیشم پارٹی کے ضلعی قائد اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.