ETV Bharat / state

Syeda Bibi Hafiza Jamal سیدہ بی بی حافظہ جمال کا عرس

سلطان الہند عطاء رسول حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی اکلوتی صاحبزادی سیدہ بی بی حافظہ جمال کا دو روزہ عرس مبارک اجمیر شریف میں منعقد کیا گیا۔ آستانہ حضرت خواجہ غریب نواز میں حضرت بی بی حافظہ کا مزارمبارک بھی ہے جہاں خادمین کی جانب سے چادرپیش کی گئی۔ واضح رہے کہ حضرت بی بی حافظہ جمال کی دعاؤں سے ایک خواجہ سرا کو اولاد کی خوشی بھی نصیب ہوئی تھی اور آپ پیدائشی حافظہ تھیں۔ اسی لئے آپ کو سیدہ بی بی حافظہ جمال کہا جاتا ہے۔

سیدہ بی بی حافظہ جمال کا عرس
سیدہ بی بی حافظہ جمال کا عرس
author img

By

Published : Feb 11, 2023, 5:29 PM IST

سیدہ بی بی حافظہ جمال کا عرس

اجمیر شریف درگاہ کے نظام گیٹ سے درگاہ خادمین کے ذریعے ایک چادر کا جلوس نکالا گیا اور خواجہ بزرگ کی بارگاہ میں واقع حضرت سیدہ بی بی حافظہ جمال کی مزار مبارک پر چادر پیش کر کے خصوصی دعا کی گئی۔ اجمیر شریف درگاہ کے گدی نشین سید فخر کاظمی چشتی کے مطابق حضرت سیدہ بی بی حافظہ جمال کا سالانہ عرس مبارک بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ عرس کی تقریب میں صوفیانہ قوالی کی محفل منعقد کی گئی جس میں فارسی، عربی، اردو اور برج زبان میں خوبصورت کلام پیش کیا گیا۔

درگاہ کے شاہی قوال امجد حسین پارٹی نے صوفیانہ کلام " آج رنگ ہے ری ماں رنگ ہے ری ماں بی بی حافظہ جمال کے گھر رنگ ہے ری" پیش کیا۔ گدی نشین سید فخر کاظمی چشتی کے مطابق عرس کے موقع پر تاراگڑھ پہاڑی سے توپ چلائی گئی اور موروثی عملہ نے شادیانے بجائے، چشتی کے مطابق حضرت بی بی حافظہ جبال غریب نواز کی بے حد چہیتی صاحبزادی تھی۔ خواجہ صاحب کی چار اولاد میں سے بی بی حافظہ جمال بھی ہیں۔ آپ نے تقریبا آٹھ سو پچاس سال قبل اجمیر کی ہیپی ویلی کی ایک غار میں چلا کشی کی تھی۔ آپ بے حد عبادت گزار تھی اور اور خواتین کی دینی تعلیمات کو لے کر ہمیشہ پیش پیش رہا کرتی تھی۔ ایک مرتبہ ایک خواجہ سرا نے آپ سے اولاد کی دعائے التجا کی تھی۔ آپ کی کرامت ہے کی دعاؤں کا اثر ایسا ہوا کہ اللہ تبارک تعالیٰ نے خواجہ سرا کو بھی اولاد کی خوشی سے سرفراز کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:Dargah Committee Ajmer: درگاہ کمیٹی اجمیر کی میعاد چار جون کو ختم ہوگی

حضرت سیدہ بی بی حافظہ جمال کے ایک صاحبزادے حضرت خواجہ وحید الدین ہیں جن کی اولاد اجمیر درگاہ خادمین صاحبان ہے۔ اور پانچ بیٹیاں ہیں جن میں سیدہ جمال، حسن جمال، عصمت جمال ، نور جمال اور شاہ جمال شامل ہیں۔ حافظہ جمال کے عرس مبارک کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ کے خادمین اپنی بہن بیٹیوں کو نذرانہ بھی پیش کرتے ہیں اور اپنے اپنے گھروں میں نظر و نیاز فاتحہ کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.