کورونا سے قبل بھارتی حکومت نے 410 ہندوؤں کو پاکستان جانے کے لیے نوری ویزا جاری کیا تھا لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ لوگ طویل عرصے سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔
اب ان لوگوں کے بھارت واپس آنے کی امید جگ گئی ہے، جمعہ کو راجستھان ہائیکورٹ جودھ پور میں پاکستان کے سلسلے میں جج سنگیت لوڈھا اور جج رمیشور ویاس کی بنچ نے درخواست پر سماعت کے دوران مرکزی حکومت کے وکیل وپل شاہ نے بتایا کہ 'آبجکشن ریٹرن ٹو انڈیا ''نوری'' ویزا پر پاکستان میں پھنسے لوگوں کو مرکزی حکومت نے واپس بھارت لانے کے لئے 15 دن کا خصوصی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے بعد بھارت آنے والے ایسے لوگوں کی واہگہہ سرحد پر ہی کورونا کی جانچ کی جائے گی اور اس کے بعد انہیں ان کی منزل تک پہنچایا جائے گا جہاں وہ بھارت میں مقیم تھے۔
راجستھان ہائیکورٹ میں پاکستان سے متعلق درخواست پر اگلی سماعت 14 ستمبر کو ہوگی۔