ETV Bharat / state

'مرکزی حکومت کسانوں کو گمراہ کررہی ہے'

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے مرکزی حکومت پر نئے زرعی قوانین کے ذریعہ کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں اسمبلی بلا کر ان قوانین پر آئین کے تحت غور کرکے کسان کے مفاد میں پوری کوشش کی جائے گی۔

central government has introduced a new agricultural law to mislead farmers: Ashok Gehlot
مرکزی حکومت کسانوں کو گمراہ کررہی ہے: اشوک گہلوت
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 10:53 PM IST

گہلوت آج یہاں ریاستی کانگریس کے ریاستی سطح کے کسان سمیلن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ کراکر کس طرح آئین کے تحت ریاست کو جو حقوق دیئے گئے ہیں اس کا کیا طریقہ ہوسکتا ہے اس پر غور کیا جائے گا۔ اسمبلی طلب کرکے کسانوں کے مفاد میں جو بھی بہتر ہوگا اس میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی کانگریس حکومت ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی ہے اور کسانوں، تاجروں اور عوام سمیت تمام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وقت مرکزی حکومت کو اس پر توجہ دینی چاہئے۔ کورونا کی وجہ سے ریاستی حکومتوں کی آمدنی 40 فیصد رہ گئی ہے۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا وعدہ تو کرتی ہے ، لیکن وہ یہ وعدہ پورا نہیں کرسکے گی، کیوں کہ اس کی نیت میں کھوٹ ہے۔ اسے کسی کی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کو گمراہ کرنے کے لئے ایک متنازعہ قانون بنایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.