کوٹا: راجستھان کے کوٹا میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں دیونارائن رہائشی اسکیم میں تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کے دوران کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے، موقع پر موجود افسران کے ساتھ مار پیٹ، دھمکی، بد سلوکی کرنے کے الزام میں رانپور تھانے میں سابق ایم ایل اے پرہلاد گنجل سمیت 16 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ سٹی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے جونیئر انجینئر مکیش مینا کی جانب سے رانپور پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے جس میں سرکاری کام میں رکاوٹ، مارپیٹ، دھمکی اور ذات پات کے الفاظ کے ساتھ توہین کرنے کا معاملہ رام پور تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
دیو نارائن رہائشی اسکیم میں 380 بیگھہ رقبہ پر تجاوزات ہٹانے کے لیے ہفتہ کو ٹرسٹ اسکواڈ کا دستہ پہنچا تھا۔ کارروائی کے دوران ہی 40-50 لوگوں کا ایک گروپ آیا اور ٹرسٹ کے عہدیداروں کے ساتھ بدتمیزی کی، دھمکیاں دیں، مارپیٹ، گالی گلوچ اور کارروائی میں رکاوٹیں ڈالیں، وہیں سابق ایم ایل اے پرہلادگنجل نے ٹرسٹ کے انجینئر راجیندر راٹھوڈ کو فون پر دھمکی دی اور بدسلوکی کی۔کارروائی کے دوران ٹرسٹ کے عہدیداروں نے موقع پر موجود لوگوں کو سمجھانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ کارروائی میں خلل ڈالتے رہے اور ٹرسٹ کے عہدیداروں کو دھمکیاں دیتے رہے اور بدتمیزی کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: Vijay Singh Sentenced سابق ایم ایل اے وجے سنگھ کو تین سال کی قید
پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ایم ایل اے پرہلاد گنجل سمیت سری لال گنجل، دیال گنجل، لوکیش گنجل، دھرم راج گنجل، جوگراج گنجل، راجپال گنجل، رادھا کشن، شیطان سنگھ گرجر، ستو گرجر، جگدیش گوجر، شرون گوجر، کشن گرجر،روپا گرجر، کلیان گرجر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس پورے واقعہ سے متعلق جونیئر انجینئر مکیش مینا کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف دفعہ 341، 332، 353، 504، 506، دفعہ 3(2)، 3(1) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یو این آئی