ETV Bharat / state

فرضی ڈگری والے ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی - docter do not have the indian citizenship

ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور کے محکمہ صحت نے سنیچر کے روز شہر میں مبینہ طور پر دو فرضی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کی اور دونوں ہی شکایتیں محکمہ کو پولیس سے ملی۔

فرضی ڈگری والے ڈاگٹر کے خلاف کاروائی
فرضی ڈگری والے ڈاگٹر کے خلاف کاروائی
author img

By

Published : Feb 15, 2020, 7:30 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:10 AM IST

شہر کے ڈپٹی سی ایم ایچ او پریتم سنگھ نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ شہر کے ڈالی بائی مندر علاقے میں بالال جی کلینک پر ایک فرضی ڈاکٹر پریکٹس کر رہا ہے۔

فرضی ڈگری والے ڈاگٹر کے خلاف کاروائی

پریتم سنگھ موقع پر پہنچے تو وہاں ڈاکٹر نور جی پریکٹس کرتے ہوئے پائے گئے۔ جس کے پاس پاکستانی میڈکل ڈینٹل کاؤنسلنگ کی ڈگری تھی۔

اس نے ایم بی بی ایس کر رکھا ہے لیکن نور جی کے پاس بھارتی شہریت نہیں ہے۔ ایسے میں وہ ڈینٹل کاؤنسل آف انڈیا یا راجستھان میڈیکل کاؤنسل میں اپنا رجسٹریشن نہیں کروا سکتے۔ ایسے میں وہ غیر قانونی پریکٹس کرنے کی زمرے میں آتے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ نور جی کے پورے خادان کو بھارتی شہریت مل چکی ہے، محض ان کو شہریت ملنی باقی ہے۔ حالانکہ پولیس نے نور جی کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسی طرح بیرو گاؤں میں ایک نیو پریہار میڈیکل اینڈ جنرل اسٹور پر پریکٹس کرنے والے موہن لال کو بھی محکہ صحت کی کاروائی کے بعد راجیو تھانہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے پاس ڈگری نہیں ملی۔

ڈپٹی سی ایس ایچ او ڈاکٹر پریتم نے بتایا کہ دونوں ہی مقامات پر جو دوائیں ملی ہیں وہ محض مجاز ڈاکٹر ہی لکھ سکتا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.