کرفیو گذشتہ روز شام کو چھ بجے سے نافذ ہوگیا تھا جو پیر کی صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔ کوفیو نافذ ہونے کے بعد راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کی جانب سے راجستھان پولیس کو کاروائی کی چھوٹ دی گئی ہے۔
کرفیو کے دوران عوام کو بغیر اجازت گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ کرفیو ہونے کی وجہ سے جے پور کی جن سڑکوں پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا ہجوم نظر آیا کرتا تھا وہاں پر آج مکمل ویرانی ہے۔
ہر چھوٹی بڑی جگہ پر بیریکیڈز لگا کر ناکا بندی کی گئی ہے۔
جو لوگ گھر سے بلا ضرورت باہر نکل رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔ وہیں، گذشتہ روز راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے عوام سے خطاب کیا تھا اور یہ کہا تھا کہ ہم لوگ کرفیو نافذ نہیں کرنا چاہتے تھے۔
لیکن جس طرح سے کورونا وبا کے کیسیز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے ہم لوگوں کو کرفیو نافذ کرنا پڑا۔