ETV Bharat / state

سود خوروں سے پریشان تاجر نے خودکشی کی - ضلع دوسا میں خودکشی

راجستھان کے دوسا میں سود خوروں سے پریشان ایک تاجر نے موت کو گلے لگا لیا۔ واقعے کے بارے میں اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچی جہاں تلاشی کے دوران تاجر سے 5 صفحوں پر مشتمل ایک خودکشی نوٹ ملا۔ جس میں بہت سارے ساہوکاروں سے پیسے لینے کا معاملہ لکھا گیا ہے۔ متوفی کے بھائی نے تھانہ مہوا میں 11 سود خوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

businessman-commits-suicide-after-being-troubled-by-moneylenders-in-dausa
سود خوروں سے پریشان تاجر نے خودکشی کی
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 1:09 PM IST

راجستھان کے ضلع دوسا کے مہوا سب ڈویژن میں ساہوکاروں سے پریشان ایک کپڑے کے تاجر نے خودکشی کرلی۔ معلومات کے مطابق تاجر نے اپنے گھر کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔

پولیس افسر کرن سنگھ راٹھور واقعے کی اطلاع ملتے ہی متوفی کاروباری شخص کے گھر پہنچے جہاں لاش کو پھندا سے نکال کر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کی مورچری میں رکھا گیا۔ نیز جب مقتول کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے تقریبا 5 صفحات کا خودکش نوٹ ملا۔

خودکشی نوٹ میں نصف درجن سے زائد ساہوکاروں کے ذریعہ ہراساں ہونے کے بعد خودکشی کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مقتول کے بھائی منوج نے مہوا پولیس اسٹیشن میں 11 سود خوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ دوسری جانب پولیس افسر کرن سنگھ راٹھور نے بتایا کہ خودکش نوٹ ضبط کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

businessman-commits-suicide-after-being-troubled-by-moneylenders-in-dausa
سود خوروں سے پریشان تاجر نے خودکشی کی

متوفی کے بھائی منوج ساہو نے مہوا تھانے میں شکایت درج کرائی تھی کہ میرے بھائی کو غیر قانونی لاٹری کے نام پر ٹھگنے اور سود وصولی کو لے کر سودخوروں نے خودکشی کے لیے مجبور کیا ہے۔ متوفی کے بھائی نے بتایا کہ کچھ دن پہلے سودخور ہمارے گھر سود اور روپے لینے کے لیے پہنچے اور ممی پاپا، بھائی اور بھابھی کے ساتھ گالی گلوج کی اور دھمکی بھی دی کہ ہمارے پاس لاٹری کے رجسٹرڈ کاغذات ہیں، سود سمیت وصولنا آتا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مہوا میں مبینہ طور پر اس طرح کی متعدد کمپنیاں موجود ہیں، جو اپنے آپ کو فائننسر بتاتی ہیں، اور سودخوروں کی طرح 10 سے 15 روپے سیکڑے کی سود کے حساب سے لوگوں سے روپے وصولتی ہیں۔ متوفی وپن ساہو نے اپنے خودکش نوٹ میں لکھا ہے کہ راجندر پنڈت سے میں نے تین لاکھ روپے لیے تھے، اس کے بدلے میں اس کے پاس زیورات رکھے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.