ETV Bharat / state

بی ایس پی کا راجستھان ہائی کورٹ جانے کا اعلان - راجستھان ہائی کورٹ جانے کا اعلان

بی ایس پی کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات جیتنے والے 6 اراکین اسمبلی کے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لینے کے معاملے میں بی ایس پی نے راجستھان ہائی کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں بی جے پی رکن اسمبلی مدن دلاور کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔

بی ایس پی کا راجستھان ہائی کورٹ جانے کا اعلان

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 10:45 AM IST

دراصل بی ایس پی کے چھ اراکین اسمبلی کے کانگریس میں شامل ہونے کے خلاف بی جے پی رکن اسمبلی مدن دلاور نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

ہائی کورٹ کے جج مہندر گوئل آج دلاور کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ ساتھ ہی بہوجن سماج پارٹی پیر کو ہائی کورٹ میں ایک عرضی پیش کرے گی۔

مدن دلاور کے وکیل منیش آشیش شرما نے بتایا کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 'بی ایس پی کے اراکین اسمبلی لکھن سنگھ، راجندر سنگھ گڈھا، دیپ چند، جوگیندر سنگھ اوانا، سندیپ کمار اور واجب علی کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔'

اس معاملے کے خلاف چار ماہ قبل شکایت کی گئی تھی اور اسپیکر سے درخواست کی گئی تھی کہ 'ان اراکین اسمبلی کی پارٹی بدلنے کے ایکٹ کے تحت راجستھان قانون ساز اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی جائے لیکن اسپیکر نے اس شکایت پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے لہذا عدالت ہدایت دے کہ درخواست پر فوری طور پر کارروائی ہو۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.