ETV Bharat / state

بی ایس ایف اہلکار نے ایس آئی کو گولی ماردی - بی ایس ایف حولدار نے ایس آئی کو گولی مار دی

بھارت پاک بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے اپنے ہی افسر کو رائفل سے گولی مار دی.

بی ایس ایف حولدار نے ایس آئی کو گولی مار دی

author img

By

Published : May 3, 2020, 8:18 PM IST

شری گنگا نگر: ضلع کی بھارت پاک بین الاقوامی سرحد سے آج بری خبر سامنے آئی ہے. جہاں ڈیوٹی پر تعینات بی ایس ایف کے ایک حولدار نے اپنے ہی افسر کو رائفل سے گولی مار دی. بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان کسی بات کو لے کر تنازعہ ہوا تھا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح 6:30 بجے کی ہے جب رینوکا پوسٹ پر تعینات بی ایس ایف کی 125 ویں بٹالین کے جوان شیوچندر رام ڈیوٹی کر رہے تھے. تبھی موقع پر ایس آئی رویندر پال سنگھ ڈیوٹی پر پہچ كر حولدار شیوچندر کو گیٹ کھولنے کے لئے کہا۔

اس دوران گیٹ کھولنے میں تھوڑی تاخیر ہو گئی، جس پر ایس آئی اور حولدار میں تنازعہ ہو گیا، ڈیوٹی پر تعینات بی ایس ایف کے دونوں جوانوں کے درمیان معاملہ کافی بڑھ گیا، تبھی حولدار شیوچندر نے غصے میں آکر ایس آئی کو رائفل سے گولی مار دی. ایس آئی کو گولی لگنے سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی. وہیں، حولدار نے بھی خود کو گولی مار لی. جس سے اس کی بھی موت ہو گئی.

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بی ایس ایف کے اعلی افسران موقع پر پہنچے اور معاملے کا جائزہ لیا، جانکاری کے مطابق ہلاک شدہ ایس آئی رنویندر پال سنگھ اتر پردیش کے فیروز آباد کا رہنے والا تھا، تو وہیں حولدار شیوچندررام ہزاری باغ جھارکھنڈ کا رہنے والا تھا. فی الحال، بی ایس ایف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ہلاک شدگان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.