ETV Bharat / state

بی ایس ایف نے ایک پاکستان در انداز کو گرفتار کیا - جئے پور ای ٹی وی بھارت خبر

راجستھان کے ضلع باڑمیر کی پاکستان سے متصل سرحد پر بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ہفتے کی دیر رات ایک پاکستانی در انداز کو گرفتار کیا۔

پاکستان در انداز کو گرفتار کیا
پاکستان در انداز کو گرفتار کیا
author img

By

Published : Jun 20, 2021, 4:47 PM IST

بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل وِنیت کمار نے بتایا کہ ضلع باڑمیر کے علاقے مُناباؤ میں واقع عبوری پوسٹ غازی چوکی سے ہفتے کی دیر رات تقریباً تین بجے تاربندی پر بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے مستعد سنتریوں کو در انداز کی آہٹ محسوس ہوئی۔

بی ایس ایف کے جوانوں کو پاکستان کی سرحد سے ایک شخص ہندوستان کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ بی ایس ایف نے جب تک اسے روکنے کی کوشش کی تب تک وہ غازی چوکی سے ہندوستان کی سرحد میں داخل ہو گیا۔ ہندوستان کی سرحد میں داخل ہوتے ہی بی ایس ایف کے جوانوں نے اسے پکڑ لیا۔

مزید پڑھیں:اوڑی: عسکریت پسندوں کے 10 معاونین کی گرفتاری کا دعویٰ

ابتدائی پوچھ گچھ میں اس شخص نے اپنا نام محمد علی ساکن بھوم رانی تعلقہ نیا چھور، عمروکوٹ پاکستان بتایا۔ اس سے سکیورٹی اور خفیہ ایجنسیاں مشترکہ طور پر پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔

بی ایس ایف نے ایک پاکستان در انداز کو گرفتار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.