ادے پور ضلع کے تیتر ڑی علاقہ میں پیر کے روز رات کو شادی کے بعد آج صبح وداعی کے بعد دلہن چنیامنی کی گھاٹی میں واقع اپنی سسرال جارہی تھی کہ کار میں آئے نا معمول بدمعاشوں نے سویناپھاٹک کے پاس انکی کار کے آگے اپنی کار کھڑی کردی اور دولہے کے ساتھ مارپیٹ کرکے دلہن کو لیکر فرارہوگئے ۔
ہرن مگری تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کوپکڑنے کے لیے ناکہ بندی کرائی۔
دولہے نے ملزمان کے بارے میں پولیس کوبتایا جس کے بعد پولیس ایک مشتبہ ملزم کے گھر والوں سے پوچھ تاچھ کرنے پہنچی تو وہاں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔کشیدگی کے مدنظر موقع پر اضافی پولیس فورس تعینات کرنی پڑی۔
اس معاملہ میں پوچھ تاچھ کے لیے لوگوں کو تھانہ لایاگیاہے اور پولیس ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ 16اپریل کو سیکر ضلع میں بھی ایک دلہن کو اغوا کرلیاگیاتھا۔بعد میں اسے دہرہ دون سے برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیاگیا۔