ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بی جے پی نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے اپنے مخصوص اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک تجویز پیش کی ہے۔
راجستھان میں بی جے پی کی جانب سے پانچ اراکین اسمبلی نے راجیہ سبھا انتخابات کے دوران وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے خلاف خرید و فروخت کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔
اسی ضمن میں کانگریس کے رہنما مہیش جوشی نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت عائد اس الزام کو غلط بتاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وزیراعلی کے خلاف اس طرح کی تجویز پیش کرنا غلط ہے۔
مہیش جوشی نے مزید کہا کہ 'بی جے پی وزیراعلیٰ پر اس طرح کے غلط الزامات کیوں لگاکر تجویز پیش کررہی ہے،۔ اگر اسے کرنا ہے تو میرے خلاف کرے، تو میں اس کا جواب دوں گا'۔
دراصل سنیم لوڈھا نے اختیارات کے غلط استعمال کی تجویز پیش کی تھی، جس کے بعد بوکھلاہٹ میں بی جے پی نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'وہ آج بھی کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی ہارس ٹریڈنگ کرتی ہے اور یہ بات بھی کہہ رہے ہیں'۔
اس کے ساتھ ہی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ہونے کے باوجود انہیں ابھی تک اپنی شکایت کے باوجود ایس او جی یا دوسری ایجنسیز کی جانب سے بیان دینے کے لیے کیوں نہیں بلایا گیا۔
مہیش جوشی نے اس معاملے میں کہا کہ آج میں ایس او جی کو خط لکھنے جارہا ہوں تاکہ سارے معاملے میں ان کی شکایت پر بیان ریکارڈ درج کرایا جائے، اور آگے کی کارروائی کی جاسکے۔