راجستھان کے اجمیر کلاک ٹاور تھانہ علاقے پہاڑ گنج میں ایک نوجوان نے محبت میں دھوکہ ملنے کے بعد خودکشی کرلی۔معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے متوفی دلخوش کے بڑے بھائی منوج نے بتایا کہ متوفی دلخوش کو پہاڑ گنج میں رہنے والی ایک لڑکی مسکان سے محبت تھی،ان دونوں کے درمیان گزشتہ 2 سال سے محبت تھی۔
مسکان شادی کی لالچ دے کر اس سے پیسے بٹورتی رہی۔ دلخوش نے مسکان کے گھر والوں کا 8 لاکھ روپے کا قرض بھی ادا کر کیا تھا۔ اسی طرح مسکان کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے رقم بھی دی گئی لیکن عین وقت پر مسکان نے دلخوش سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔جس کی وجہ سے دلخش نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
علاقے میں اس واقعے کے بعد غم کا ماحول پیدا ہو گیا۔کلاک ٹاور تھانہ پولیس اے ایس آئی بھرت سنگھ کے مطابق اس واقعہ کی تمام جانکاری متوفی دلخش کے بڑے بھائی منوج نے پولیس کو دی۔
معاملے کی اطلاع ملتے ہی کلاک ٹاور تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر جے ایل این اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دیا۔ فی الحال پولس معاملے کی پوری طرح سے تفتیش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کے خود کشی کرنے کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے، محبت میں ناکامی، امتحان میں ناکامی یا اس کا خوف اور دیگر کئی وجوہات کے باعث نوجوان خود کشی کررہے ہیں جو انتہائی باعث تشویش ہے۔