ETV Bharat / state

Bomb Like Object Found: جیسلمیر میں کھیت میں بم جیسی مشکوک چیز ملنے سے سراسیمگی - جیلسمیر میں کھیت میں بم ملنے سے افراتفری

راجستھان کے جیسلمیر کے پوکرن میں ایک ٹیوب ویل کے قریب بم جیسی شئے ملی جس کے بعد پولیس نے فوج کو اس معاملے کی اطلاع دی۔ Bomb Like Object Found in a Field in Jaisalmer

Bomb Like Object Found
جیلسمیر میں کھیت میں بم ملنے سے افراتفری
author img

By

Published : Jul 7, 2022, 1:14 PM IST

جیسلمیر: پوکرن میں ناچنا تھانہ علاقہ کے ایک کھیت میں بنے ٹیوب ویل پر گاؤں والوں کو بم نما چیز دکھائی دی جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ گاؤں والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور فوج کو اس بارے میں مطلع کیا۔ فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے آنے کے بعد اس بم نما چیز کو ناکارہ بنا دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو جیسلمیر میں پوکرن کے ناچنا تھانہ علاقے کے تحت ستیایا پھانٹا سے اسکندرا جانے والی سڑک پر ستیایا پھانٹا سے تقریباً چھ کلومیٹر دور ایک ٹیوب ویل پر بم نما چیز ملی۔ گاؤں والوں نے پولیس کو اس چیز کے زندہ بم ہونے کے امکان کے بارے میں مطلع کیا۔ Police Informed Army About Bomb Like Object

گاؤں والوں نے بتایا کہ بدھ کے روز کشن سنگھ نامی شخص کے کھیت میں ایک بم جیسی چیز ملی۔ خوف زدہ گاؤں والے اس مشکوک چیز کے قریب جانے کی ہمت نہیں کر سکے۔ یہ بم نما چیز جو زمین میں دبی ہوئی تھی وہ تیز طوفان کی وجہ سے ریت سے باہر آ گئی۔ گاؤں والوں اور کسانوں نے اس کی اطلاع ناچنا پولیس کو دی۔ جس پر ہیڈ کانسٹیبل پدم سنگھ، پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور بم نما چیز کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

پولیس نے اس بارے میں فوجی افسران کو آگاہ کیا۔ فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے آنے کے بعد اس بم نما چیز کو ناکارہ بنا دیا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے فوج کے افسران کی آمد تک احتیاط کے طور پر یہاں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.