اجمیر: اسلامک مہینہ رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 812 عرس مبارک کا آغاز ہو چکا ہے۔ ملک کی نامور شخصیات اور سیاسی رہنماوں کی جانب سے چادر بھی پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔ یکم رجب کو بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے بھی چادر اجمیر شریف پہنچی۔
بالی ووڈ کی اداکاروں نے چادر لے کر اجمیر شریف کی درگاہ پہنچی ۔ درگاہ بازار سے بالی ووڈ کی چادر کا جلوس صوفیانہ قوالیوں کے ساتھ شروع ہوا۔ بالی ووڈ کے چھوٹے بڑے تمام اداکاروں کی جانب سے چادر کا جلوس نکالا گیا۔اس میں بالی ووڈ کی جانب سے چادر پیش کرنے والے اداکار پنکج بیری، جیا بھاٹیا اور ویبھا بھگت خود پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:اجمیر میں واقع اولیاء مسجد تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل
بالی ووڈ کی چادر کی جھلک پانی کے لیے زائرین کی بھیڑ امڈ پڑی۔ پولیس کے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان چادر کا جلوس خواجہ صاحب کے استانہ پر پہنچا جہاں جنتی دروازے سے داخل ہو کر خواجہ صاحب کے مزار اقدس پر چادر پوشی کی گئی۔ اس موقع پر بالی وڈ دعاگو درگاہ کے خادم سید قطب الدین سخی ا نے ان سب کو زیارت کروائی اور دستار بندی کر دربار کا تبرک نظر کیا۔