ETV Bharat / state

بالی ووڈ کی جانب سے عرس کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ پر چادر پوسی 13 جنوری کو - راجستھان کے اجمیر میں واقع

Bollywood Connection With Ajmer Sharif dargah خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 812واں عرس مبارک کے موقع پر ملک ہندوستان کی فلم انڈسٹریز بولی وڈ ستاروں کی جانب سے 13 جنوری کو جلوس کی شکل میں چادر پوشی کی جائے گی۔

بالی ووڈ کی جانب سے عرس کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ پر چادر پوسی 13 جنوری کو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 6:54 PM IST

بالی ووڈ کی جانب سے عرس کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ پر چادر پوسی 13 جنوری کو

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ اجمیر شریف میں ائندہ جنوری 2024 میں سالانہ عرس کا انعقاد کیا جائے گا۔اس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔

خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 812واں عرس مبارک کے موقع پر ملک ہندوستان کی فلم انڈسٹریز بولی وڈ ستاروں کی جانب سے 13 جنوری کو جلوس کی شکل میں چادر پوشی کی جائے گی۔

مزید معلومات فراہم کراتے ہوئے اجمیر شریف درگاہ کے گدی نشین اور بولی وڈ کی جانب سے درگاہ میں دعا گو سید قطب الدین سخی نے بتایا کہ بالی وڈ کی جانب سے ہر سال خواجہ غریب نواز کے عرس مبارک کے موقع پر عقیدت کی چادر پیش کر بالی وڈ کی سلامتی کی دعا کی جاتی ہے۔ رواں برس بھی اس موقع پر بالی وڈ کے فلم اداکاروں کی جانب سے حاضری لگائی جاتی ہے جس میں فلم دنیا کے کچھ اداکار بھی آ کر اس جلوس میں شرکت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Groups Of Khadims Of Ajmer Sharif Dargah اجمیر شریف کے خادموں کا وفد عراق اور ایران کے دورے پر

واضح رہے کی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس کی پرچم کشائی کی رسم نو جنوری یعنی 25 جمادی الاخر کو درگاہ کے بلند دروازے پر ادا کی جائے گی۔ اسی طرح 29 جمادی الاخر کی شام جنتی دروازہ خاص و عام زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔ پہلی رجب المرجب سے 10 رجب تک سلطان الہند حضرت خواجہ صاحب کا عرس مبارک بڑی شان و شوکت دھوم دام سے منایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.