ان دنوں بھی جیسلمیر کے ہوٹل میں دہلی کے ایک بڑے صنعت کار چورسیا فیملی کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ پہنچی ہوئی ہیں۔
اس دورا ن جوہی چاولا نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ جیسلمیر کے مشہور سونار قلعے ، پٹوا حویلی، نتھمل حویلی کو قریب سے دیکھا اور اپنے مداحوں کے ساتھ تصویر کشی بھی کی۔
جوہی چاولہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسلمیر بھارت کا بہت خوبصورت شہر ہے لیکن یہاں کے انتظامات اچھے نہیں ہے اگر یہ کسی دوسرے ملک میں ہوتا تو یہاں تمام طرح کے انتظامات موجود ہوتے۔
لیکن یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ان تاریخی عمارتوں کی قدر نہیں کر رہے ہیں جوہی نے قلعے کی انتظامیہ سے اپیل کی ہےکہ جیسلمیر ایک تاریخی مقامات ہے جس میں سیاحت سے متعلق انتظامات میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ غیر ملکی سیاح کے ساتھ فلم ساز بھی یہاں آنا پسند کریں۔