ETV Bharat / state

Aaftab Ajmeri اجمیر شریف کی درگاہ نے مجھے بہت کچھ عطا کیا:آفتاب اجمیری - بالی ووڈ میں چمک رہے فلم اداکار افتاب اجمیری

بالی ووڈ کے اداکار و شاعرآفتاب اجمیری نے کہاکہ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ نے انہیں اتنا کچھ دیا ہے جس کا ذکر نہیں کیا جا سکتا ہے۔اجمیرشریف کی بدولت ہی انہیں بالی ووڈ میں کام اور صلاحیت کا لوہا منوانے کا موقع ملا۔

اجمیر شریف کی درگاہ نے مجھے بہت کچھ عطا کیا:رآفتاب اجمیری

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 6:02 PM IST

اجمیر شریف کی درگاہ نے مجھے بہت کچھ عطا کیا:رآفتاب اجمیری

اجمیر :ریاست راجستھان کے اجمیر سے بالی ووڈ میں چمک رہے فلم اداکار آفتاب اجمیری کا مقدس سرزمین سے گہرا رشتہ رہا ہے۔ 1980 میں وہ اجمیر کو الوداع کہہ کر ممبئی کی فلم دنیا میں چلے گئے جہاں انہوں نے سینکڑوں فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے۔

آفتاب اجمیری کی پیدائش اجمیر میں ہی ہوئی ۔ان کے والد استاد عبدالحمید فن سپاہ گری کے ماہر استاد تھے۔ آفتاب اجمیری کا پورا خاندان اجمیر میں ہی رہائش کرتا ہے۔کئی مقتدر ایوارڈز سے نوازے گئے آفتاب اجمیری کو اجمیر میں عزت و احترام دیا جاتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص ملاقات میں آفتاب اجمیری نے بتایا کہ انہوں نے بالی ووڈ کے دیگر نامور اداکاروں کو اردو زبان بولنا، لکھنا سکھایا ہے۔ اس کے علاوہ فلمی ڈائیلاگ بھی لکھتے آ رہے ہیں۔ فلموں میں اردو شاعر اور مولوی کا بھی کردار ادا کرتے آرہے ہیں۔ فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈرامہ میں بھی آفتاب اجمیری نے اپنی چمکتی ہوئی چھاپ چھوڑی ہے۔

انہوںنے کہاکہ فلم "یہ عشق نہیں آسان" سے اپنی فلمی دنیا کی زندگی کا سفر شروع کیا جس میں آفتاب اجمیری نے فلم کے شروعات میں اردو شاعر کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ سینکڑوں فلموں میں اپنی اداکاری دکھائی ہے۔ ہندی فلم گرفتار اور سلطان الہند جیسی فلموں میں صوفیانہ کلام اور بہترین ڈائیلاگز بھی دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Hazrat Khwaja ABU Saeed URS حضرت سید خواجہ ضیاء الدین ابو سعیدؒ کی دو روزہ عرس تقاریب

اجمیر سے بالی ووڈ کا سفر طے کرنے والے آفتاب کے لیے ان کے رشتہ دار اور قریبی دوست ان کی زندگی میں کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.