ریاست راجستھان کے کوٹہ میں آج سواریوں سے بھری ایک کشتی غرقاب ہوگئی، تادم تحریر آٹھ افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 15 افراد کی تلاش جاری ہے ،کشتی میں تقریباً 30 افراد سوار تھے، یہ سبھی افراد کلمیشور دھام پوجا کرنے کے لیے جا رہے تھے۔
اس میں خواتین اور بچے سمیت بوڑھے اور جوان افراد بھی سوار تھے۔
اس کے علاوہ کچھ سامان اور گاڑیاں بھی اس میں رکھی گئیں تھیں۔
یہ حادثہ آج صبح 8 بجے پیش آیا ہے، مقامی لوگ ان کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ابھی تک کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
مقامی لوگوں کی مدد سے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم اور پولیس اہلکار پانی میں ڈوبنے والے افراد کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
خبر لکھے جانے تک متعدد افراد کو ریسکیو ٹیم بچانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
مقامی افراد نے انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ یہاں غیر قانونی طور پر کشتیاں چلائی جا رہی ہیں، اس لیے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
مزید پڑھیں:جالور: کرنٹ لگنے سے تین کسان ہلاک
فی الحال ریسکیو ٹیم نے 5 افراد کی لاش نکالی ہے، جن میں دو خواتین اور تین شخص شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پولیس کی فہرست کے مطابق 14 افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔