راجستھان کے طبی اور صحت کے وزیر ڈاکٹر رگھو شرما نے خون کے عطیہ کو ایک بہت بڑا عطیہ بتاتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کے دور میں خون کے عطیہ کی ضرورت اور زیادہ بڑھ گئی ہے۔
ڈاکٹر شرما آج راجستھان نرسنگ کونسل کے زیر اہتمام رضاکارانہ بلڈ ڈونیشن کیمپ اور کورونا انفیکشن کے لئے عوامی بیداری مہم سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا 'خون کا عطیہ کر کے ضرورت مندوں کو نئی زندگی دی جاسکتی ہے'۔
انہوں نے عطیہ دہندگان سے بھی زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کرنے کی اپیل کی۔ اس کیمپ کا اہتمام ڈاکٹر شرما کی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔
انہوں نے نرسنگ ورکرز کی جانب سے کورونا انفیکشن کی روک تھام اور علاج کے لئے کئے گئے کام کی تعریف کی اور انہیں محکمہ صحت کی ایک اہم کڑی قرار دیا۔
انہوں نے بلڈ بینک کی وین میں جاکر بلڈ ڈونرز کی حوصلہ افزائی کی اور دوسروں کو بھی خون کے عطیہ کرنے کی ترغیب دی۔
یہ بھی پڑھیے
دنیا بھر میں کورونا سے 1.60 کروڑ افراد متاثر
اس موقع پر انہوں نے کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے بیداری مہم کا پوسٹر بھی جاری کیا، اور اس کی نمائش کا دورہ بھی کیا اور کٹھپتلی نگر اور حسن پورہ میں عوامی بیداری کے لئے موبائل وین کو روانہ بھی کیا۔ اس دوران رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونرز کو بھی سند دے کر نوازا گیا۔