ETV Bharat / state

جے پور: خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد

جے پور کے جے سنگھ نگر علاقے میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔

جے پور: خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
جے پور: خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 2:15 PM IST

Updated : Jul 11, 2021, 2:29 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جے سنگھ نگر علاقے میں آج 'میڈیکل سروس سوسائٹی آف انڈیا' اور 'عوام جاگرکتا خدمت سوسائٹی' کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ اور نشہ کے خاتمہ کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

جے پور: خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

اس پروگرام کا آغاز صبح 10 بجے سے شروع ہوکر دوپہر دو بجے اختتام پذیر ہوا۔ اس پروگرام کے ذمہ داروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 'خون کا عطیہ کیمپ منعقد کرنے کے پیچھے ہمارا مقصد عوام میں بیداری لانا ہے، اس دوران عوام کو بتایا گیا کہ خون کا عطیہ کرنے سے کیا کیا فائدے ہوتے ہیں۔'

جے پور: خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
جے پور: خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

انہوں نے بتایا کہ 'کبھی بھی کسی شخص کو ایمرجنسی میں خون کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ کے دیے گئے خون سے ان کی مدد کرتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد

وہیں کیمپ کے ذمہ داروں نے بتایا کہ 'میڈیکل سروس سوسائٹی آف انڈیا، خون کا عطیہ کیمپ کے ساتھ ساتھ لوگوں میں نشہ کے خاتمہ کے لیے بیداری مہم بھی چلاتی ہے اور انہیں نشہ کے غلط استعمال کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔

اس کیمپ میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لیا اور اپنا خون عطیہ کیا، اس دوران خون کا عطیہ کرنے والے لوگوں کو انعامات دے کر حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

Last Updated : Jul 11, 2021, 2:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.