ETV Bharat / state

BJP Nyay Yatra in Karauli: فساد متاثرہ کرولی جا رہے تیجسوی سوریہ گرفتار

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 3:00 PM IST

Updated : Apr 13, 2022, 3:56 PM IST

رام نومی کے دن راجستھان کے کرولی میں ہونے والے تشدد کے خلاف نیائے یاترا نکالنے جا رہے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان تیجسوی سوریہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ BJP Nyay Yatra in Karauli

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان تیجسوی سوریہ

ہندو نئے سال کے دن یعنی 2 اپریل کو راجستھان کے کرولی میں تشدد کے خلاف بی جے پی کی جانب سے نیائے یاترا نکلنے والی تھی۔ نیائے یاترا نکالنے کے لیے کرولی جارہے بھارتیہ جنتا پارٹی یوا مورچہ کے قومی صدر و رکن پارلیمان تیجسوی سوریہ، بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا کو راجستھان میں سلیم پور سرحد پر روک دیا گیا، Tejasvi Surya Visits Karauli جس کے بعد بی جے پی رہنما اور عہدیدار سرحد پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ اس کے بعد پولیس نے تیجسوی سوریہ، ستیش پونیا اور ایم پی رجوریا کو گرفتار کرلیا۔ Tejashwi Surya Arrested

تفصیلات کے مطابق آج بھارتیہ جنتا پارٹی کرولی راجستھان میں نیائے یاترا نکال رہی ہے۔ یہ ریلی کرولی میں تشدد کے خلاف ہے۔ اس کے لیے بی جے پی یووا مورچہ کے قومی صدر تیجسوی سوریہ بھی کرولی تشدد کے متاثرین سے ملنے پہنچے۔ کرولی جا رہے بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا اور یوا مورچہ کے قومی صدر تیجسوی سوریہ کو پولیس نے ہنڈون روڈ پر کرولی جانے سے روک دیا۔ اس کے بعد تیجسوی سوریا سمیت بی جے پی رہنم اور کارکنان دھرنے پر بیٹھ گئے۔ پولس انتظامیہ نے انہیں منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے۔ تیجسوی سوریہ نے کہا کہ جب تک ہمیں کرولی جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تک دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ وہ یا تو کرولی جائیں گے یا جیل جائیں گے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی نیائے یاترا کے پیش نظر سخت پولیس انتظامات کئے گئے ہیں اور بھاری پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے نیز ضلع کی بیشتر سرحدیں سیل کر دی گئی ہیں۔ ماسلپور پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ساتھ ہی عام لوگوں کو گاڑی لے کر اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل سوریہ نے ایس ایم ایس اسپتال میں زید علاج زخمی نوجوانوں سے بات کی اور باہر آکر ریاست کی گہلوت حکومت پر سخت کی۔

اس دوران تیجسوی سوریا نے کہا کہ 'اشوک گہلوت کی اس آمرانہ حکومت نے ہم سب کو روک دیا ہے۔ ابھی ہم جس جگہ پر ہیں وہاں دفعہ 144 نافذ نہیں ہے لیکن اس کے بعد بھی پولیس انتظامیہ نے اسے روک دیا ہے۔ گہلوت حکومت ہمارے آئینی حقوق چھین رہی ہے۔ راجستھان میں بی جے پی کے وفد نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اور ان کی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور احتجاج کیا جب انتظامیہ نے تشدد سے متاثرہ کرولی ضلع کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

Last Updated : Apr 13, 2022, 3:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.