ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کو مل رہی حمایت سے بی جے پی پریشان، سچن پائلٹ - بھارت جوڑو یاترا

سچن پائلٹ نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی یاترا میں لوگوں کے شامل ہونے سے حیران و پریشان ہے۔ Sachin Pilot on Bharat Jodo Yatra

بھارت جوڑو یاترا کو مل رہی حمایت سے بی جے پی پریشان، سچن پائلٹ

author img

By

Published : Dec 14, 2022, 8:47 AM IST

سوائی مادھوپور: راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس میں لوگوں کے شامل ہونے سے حیران و پریشان ہے۔ پائلٹ نے یاترا میں شرکت کے بعد میڈیا سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی روزانہ تقریباً 30 کلو میٹر پیدل چل رہے ہیں۔ لوگ اس یاترا کی تعریف کر رہے ہیں اور ان سے جڑ رہے ہیں۔ راہل گاندھی لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Sachin Pilot Slams BJP

انہوں نے کہا کہ اس یاترا نے 100 دنوں کی تاریخ رقم کی ہے اور بی جے پی حیران و پریشان ہے کہ عوام اس یاترا سے کیسے جڑ رہے ہیں۔ بھلے ہی یہ میڈیا میں روزانہ شائع نہیں ہوتا، لیکن جس گلی اور جگہ سے یہ یاترا روزانہ نکلتی ہے، بچے، بزرگ، نوجوان، خواتین سبھی راہل گاندھی سے بات کر رہے ہیں اور وہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی بات سن کر مسئلہ کا حل نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا سوائی مادھوپور ضلع میں داخل

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی مثبت بات کر رہے ہیں، وہ کسی کی برائی نہیں کررہے ہیں، وہ ووٹ نہیں مانگ رہے ہیں، یہ کوئی سیاسی یاترا نہیں ہے، یہ ملک اور سماج کو جوڑنے اور سماج میں جو غصہ اور تلخی پیدا ہوئی ہے اسے نکال کر ساتھ جڑنے کی مہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا میں صرف کانگریس کے لوگ ہی نہیں بلکہ سبھی شامل ہو رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.