ETV Bharat / state

راجستھان: ستیش پونیا کورونا سے متاثر - گجیندر سنگھ شیخوات

بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ پونیا نے جمعہ کی صبح ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ہے۔ کورونا انفیکشن ہونے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطین کر لیا ہے۔

ستیش پونیا
ستیش پونیا
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 11:08 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مسلسل بڑھ رہے کورونا کے معاملات کے سبب بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا بھی اس وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

ستیش پونیا
ستیش پونیا

غور طلب ہے کہ ستیش پونیا گذشتہ دو دن سے جودھ پور کے دورے پر تھے اور اس دوران مختلف پروگراموں کے ذریعے سیکڑوں افراد سے ملاقات کی، اب پونیا نے ٹویٹ کرکے ان کے رابطے میں لوگوں سے اپنی اپنی جانچ کروانے کی اپیل کی ہے۔

فی الحال پونیا نے خود کو گھر میں قرنطین کر لیا ہے۔ اس کی جانکاری انہوں نے ٹوئٹ کرکے دی ہے۔

جمعرات کو دیر شب جودھ پور سے جب جے پور آنے کے بعد ان کی طبیعت کی جانچ ہوئی تو وہ کورونا مثبت پائے گئے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بی جے پی کے کئی رہنما کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، ان میں راجستھان سے آنے والے تینوں مرکزی وزراء گجیندر سنگھ شیخوات، ارجن رام میگوال، اور کیلاش چودھری کے نام شامل ہیں۔

اسی دوران ارکان پارلیمنٹ ، کیوری لال مینا ، راجندر گہلوت اور بی جے پی کے حلیف آر ایل پی کے سربراہ اور ناگور کے رکن پارلیمنٹ ہنومین بینی وال بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ حزب اختلاف رہنما راجیندر راٹھور اور سانگانیر سے رکن اسمبلی اشوک لاہوتی فی الحال جے پور میں زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.