ETV Bharat / state

جے پور: ریاست میں بڑھتے جرائم کے خلاف بی جے پی کا احتجاج

جے پور میں بی جے پی کارکنان نے آج ریاست میں مسلسل بڑھتے جرائم کے پیش نظر کانگریس حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 5:05 PM IST

کانگریس حکومت کے خلاف بی جے پی اتری سڑکوں پر

ریاست راجستھان میں سیاسی پارٹیوں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ایک جانب کانگریس مرکزی حکومت کے ذریعہ بڑھائی گئی مہنگائی کر رہی ہے وہیں، دوسری جانب اب بھارتی جنتا پارٹی بھی ریاست کی کانگریس حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر گئی ہے۔

دارالحکومت جے پور میں آج بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے ریاست میں مسلسل پیش آرہے جرائم کے معاملے پر کانگریس حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بی جے پی کارکنان نے جے پور کے بی جے پی دفتر سے سول لائنس پھاٹک تک ریلی نکالی اور یہاں گورنر کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس دوران کانگریس حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں:جے پور: کرشنا والمیکی موت پر احتجاجی مظاہرہ

بی جے پی کی جانب سے کہا گیا کہ راجستھان میں قتل کی واردات، خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر لگام لگائی جائے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں بی جے پی رہنما اور کارکنان شامل ہوئے، وہیں سول لائن پھاٹک پر کثیر تعداد میں پولیس کے جوان بھی تعینات تھے۔ اس دوران بی جے پی رہنما پولیس کے جوانوں سے الجھتے ہوئے بھی نظر آئے۔

بی جے پی رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ نیشنل کرائم بیورو رپورٹ کے مطابق راجستھان میں جرائم بڑھے ہیں، حکومت کو اس سمت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ریاست میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، قتل واردات، جنسی زیادتی سمیت دیگر جرائم معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اگر حکومت اس پر قابو نہیں پاتی ہے تو بی جے پی مضبوطی کے ساتھ حکومت کی مخالفت کے لیے سڑک پر اترے گی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.