ETV Bharat / state

جے پور: بی جے پی کا کانگریس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - بی جے پی کا سومیا گجر کو معطل کرنے پر احتجاج

جے پور بلدیہ کی مئیر سومیا گجر کو معطل کیے جانے پر بی جے پی نے مختلف مقامات پر کانگریس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Breaking News
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 10:38 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست کی کانگریس حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرا کیا۔

یہ احتجاجی مظاہرہ دارالحکومت جے پور کے مختلف مقامات پر کیا گیا، وہیں اس احتجاجی مظاہرے میں شامل تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں بی جے پی کا پرچم لے رکھا تھا اور راجستھان کی کانگریس حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

بی جے پی نے کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے کانگریس آج جے پور بلدیہ کی مئیر سومیا گجر کے ساتھ جو برتاؤ کر رہی ہے وہ صحیح نہیں ہے۔

مظاہرے میں شامل بی جے پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے منتخب کی گئی مئیر کو ہٹانے کا کام کیا جارہا ہے۔ اگر مئیر کی جانب سے کمشنر کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی تو اس کے ثبوت بھی حکومت کو ہم لوگوں کو دینے چاہیے، لیکن اس طرح کا کوئی بھی حکومت ثبوت نہیں دے رہی ہے۔

بی جے پی کا کانگریس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مئیر کو طاقت کا غلط استعمال کر کے کے معطل کر دیا گیا، وہیں بی جے پی کی جانب سے اس بات کا اعلان بھی کیا گیا ہے کہ کل منگل کے روز ریاستی سطح پر احتجاجی مظاہرہ بی جے پی دفتر کے باہر کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.