بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا نے بتایا کہ ریاست میں بی جے پی نے بجلی بل معاف کرنے، کسانوں کے قرض معاف کرنے، بے روزگاری اور بے لگام جرائم سے متعلق کانگریس کی اشوک گہلوت حکومت کے خلاف احتجاجی مہم کے تحت مجوزہ احتجاجی پروگرام کو ملتوی کر دیا ہے۔ 8 ستمبر کو سب ڈویژن آفس اور 10 ستمبر کو ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفاتر کے باہر دھرنا مظاہرہ کرکے میمورنڈم سونپا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو پینٹنگ کے ذریعے خراج
واضح رہے کہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے 31 اگست 2020 کو دہلی کے آرمی ہسپتال میں آخری سانس لی وہ 84 برس کے تھے، قبل ازیں دو ہفتے قبل بلڈ کلاٹ نکالنے کے لیے ان کے دماغ کی سرجری کی گئی تھی۔