جے پور کے ودھیادھر نگر تگانے کے باہر ان کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے اور یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ کروڑی لال مینا کو فوراً ہی رہا کیا جائے، یہاں راجستھان حکومت اور پولیس کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔
وہیں جے پور پولیس کمشنر آنند سری واستو بھی ودھیادھر نگر پولیس تھانے پہنچے ہیں اور لوگوں کو سمجھایا۔ لیکن یہاں تھانے کے باہر کروڑی لال مینا کی حمایت میں کثیر تعداد میں لوگ پہنچ کر احتجاج کررہے ہیں۔ کسی طرح سے کوئی ماحول خراب نہ ہو اس لیے یہاں پر کثیر تعداد میں پولیس کے جوان بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جےپور: پرچم لگانے کے معاملے میں اکثریتی فرقہ کے دو گروپوں کے مابین تنازع
اس پورے معاملے پر سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا، راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے سربراہ اور ناگور لوک سبھا سے رکن پارلیمنٹ ہنومان بینیوال نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ جس طرح سے کروڑی لال مینا پر کارروائی کی جارہی ہے وہ غلط ہے۔