اجمیر: ملک کی دوسری ریاستوں کی راجستھان میں بھی متنازع فلم دی کیرالہ اسٹوری کو لے کر سیاست تیز ہو گئی ہے۔ کانگریس کی قیادت والی حکومت میں بی جے پی کے رہنماؤں نے دی کیرالہ اسٹوری کی سینما گھروں میں مفت نمائش کا اعلان کرکے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔ اجمیر سٹی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی واسو دیو دیوانی نے کہا کہ 14 مئی کو اجمیر کے سینما گھر میں تقریبا 500 سے زائد طلبا و طالبات کو فلم دی کیرالہ اسٹوری مفت دکھائی جائے گی۔
رکن اسمبلی واسو دیو دیوانی کے مطابق نوجوان نسل کو موجودہ حالات سے بیدار کرنے کے لیے یہ فلم دکھانی ضروری ہے۔ اس سے نوجوانوں کو پتہ چلے گا کہ ملک میں کیا چلا رہا ہے۔ اس سے بیدار ہونا کتنا ضروری ہے۔ ہمارا مقصد دہشت گردوں کی سازشوں سے نوجوانوں کو آگاہ کرنا ہے اور کیرالہ کی سچائی کو عوام تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دی کیرالہ اسٹوری میں کوئی سیاست نہیں ہے جو لوگ سیاست کی بات کر رہے ہیں، وہ دراصل لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں سے بچ کر رہنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sachin Pilot سچن پائلٹ کی جن سنگھرش کی یاترا کے بینر میں راہل اور پرینکا کی تصویر نہیں
دیوانی نے اپنی پریس کانفرنس میں سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت کے درمیان چل رہے سیاسی اختلافات کو لے کر بھی نشانہ سادھا اور آر پی ایس سی پیپر لیک معاملے کو لے کر بھی کئی سوال کھڑے کئے۔ انہوں نے اس معاملے میں سنجیدگی سے انکوائری کروانے اور پردے کے پیچھے چھپے اصل گناہ گاروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا۔