ETV Bharat / state

عالمی وبا کے دور میں راجستھان کا سیاسی پارا گرم - سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو مدا بنایا ہے

عالمی وبا کورونا وائرس کے درمیان ریاست راجستھان میں سیاسی پارا چڑھا ہوا ہے۔ بی جے پی مدن دلاور اور اشوق لاہوٹی پر ان کے بیان کے لیے ہوئے مقدموں کے بعد اب بی جے پی نے کانگریس کے رکن اسمبلی راجندر بدھوڑی کے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو ایشو بنایا ہے۔

عالمی وبا کے دور میں راجستھان کا سیاسی پارا گرم

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 11:01 PM IST

حزب اختلاف کے رہنما گلاب چند کٹاریا نے وزیراعلی اشوک گہلوت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروائی میں اگر کوئی امتیازی سلوک ہوا تو بی جے پی کو مجبور ہو کر سڑکوں پر اترنا پڑے گا۔

گلاب چند کٹاریا نے کہا، ایک جانب تو بی جے پی کے دو رکن اسمبلی پر ایف آئی آر کرائی گئی۔ وہیں دوسری جانب کانگریس کے رکن اسمبلی راجیندر بدھوڑی کی گاڑی کا چآلان ہونے پر جس طرح کا سلوک سینئر افسر تیجسوی رانا کے ساتھ کیا کيا اور اس کے باوجود حکومت نے بدھوڑی پر کوئی کاروائی نہیں کی یہ شرم ناک ہے۔

کٹاریا نے کہا کہ کانگریس رکن اسمبلی سرکاری ملازم سے راشن کے دو دو کٹ بنواتے ہیں اور انہیں اپنا سمجھ کر تقسیم کرتے ہیں۔ حزب اختلاف رہنام نے کہا کہ ایک مقام پر ان کا ویڈیو تک وائرل ہو گیا جو سب نے دیکھا اور سنا۔ جس میں انہوں نے پوچھا کہ مودی اچھا ہے یا اشوگ گہلوت۔ اس پر جب خاتون نے مودی کو اچھا بتایا تو اس سے راشن کارڈ واپس لے لیا گیا۔

کٹاریا نے کہا کہ کوئی رکن اسمبلی راشن تقسیم کرنے کے بعد اسے واپس لے لے تو اس سے زیادہ شرم ناک بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ حزب اختلاف کے رہنما کے مطابق وزیراعظم کو اچھا بتانے پر اس طرح کی سزا دی جاتی ہے جو شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اشوک گہلوت کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔ اب اگر دو طرفہ کاروائی ہوئی تو نا چاہتے ہوئے ہمیں روڑ پر اترنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.