کرناٹک ہائی کورٹ نے گزشتہ روز حجاب معاملے پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ Karnataka High Court Verdict Over Hijab عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اسلام میں حجاب پہننا ضروری نہیں ہے، اس لیے اسکول اور کالجز میں حجاب پر عائد پابندی جائز ہے۔
ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سے مسلم تنظیموں کے عہدیداران اور طالبات کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے تو وہی دوسری جانب بی جے پی اقلیتی مورچہ کے رہنما اس فیصلے سے مطمئن BJP minority front satisfied with hijab decision ہیں۔
اس معاملہ کے حوالے سے بی جے پی کے سینئر رہنما اور خواجہ معین الدین چشتیؒ درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان اور بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر ایم صادق خان کا کہنا ہے کہ جو بھی ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلہ دیا گیا ہے اس فیصلے کو ہم لوگوں کو منظور کرنا چاہیے اگر پھر بھی کسی کو یہ لگتا ہے کہ ناانصافی ہوئی ہے تو وہ آئین کے مطابق سپریم کورٹ جاسکتا ہے۔