ETV Bharat / state

جودھپور: بی جے پی اقلیتی مورچہ کا احتجاجی مظاہرہ - جس طرح سے راجستھان میں اردو کے حالات ہو رہے ہیں

راجستھان کے جودھپور میں وزیر اعلی اشوک گہلوت کے خلاف آج بی جی پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر صادق خان نے اس مظاہرے کی قیادت کی۔

بی جے پی اقلیتی مورچہ کا احتجاجی مظاہرہ
بی جے پی اقلیتی مورچہ کا احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 8:36 PM IST

بی جے پی اقلیتی مورچہ نے راجستھان میں اردو کی بدحالی کے خلاف جودھپور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کی قیادت کر رہے اقلیتی مورچہ کے صدر ایم صادق خان نے کہا کہ جس طرح سے راجستھان کانگریس حکومت نے پرائمری اسکولوں میں اردو کو ختم کیا ہے، اسے بحال کروانے کے لئے بی جے پی اقلیتی مورچہ ریاست بھر میں دھرنہ دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں حمید خان میواتی نے کہا کہ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اقلیتوں کے خلاف کام کیا ہے۔ ان کے اقتدار میں آئے ہوئے دو سال زیادہ عرصہ ہوچکا ہے لیکن ابھی تک جو اسامیاں ہیں، ان کو بھرا نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس حکومت مرکز کی اسکیمیں نافذ نہیں کرتی ہے تو پوری ریاست میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

اس احتجاجی مظاہرے میں بی جے پی اقلیتی مورچہ سے تعلق رکھنے والے عہدیداران اور بی جے پی کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: '40 فیصد آبادی کو بے روزگار کرنے کی سازش'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.