ETV Bharat / state

Udaipur Murder Case: ادے پور معاملے پر اشوک گہلوت کا چونکا دینے والا بیان - Politics continues on Udaipur murder case

ادے پور قتل معاملے پر سیاست جاری ہے۔ حکمران جماعت اور اپوزیشن مسلسل ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں، اسی درمیان ریاست راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اپنے ایک بیان سے سب کو چونکا دیا ہے۔ Udaipur Murder Case

ادے پور معاملے پر اشوک گہلوت کا چونکا دینے والا بیان

author img

By

Published : Jul 12, 2022, 5:51 PM IST

راجستھان: ادے پور میں کنہیا لال قتل معاملے میں حکمران جماعت اور اپوزیشن دونوں ایک دوسرے کے خلاف مسلسل بیان بازی کر رہے ہیں۔ جہاں بی جے پی ریاست کی انٹیلی جینس اور پولیس محکمہ کو لے کر کانگریس پر حملہ آور ہے وہیں کانگریس، گلاب چند کٹاریا کی ملزمین کے ساتھ وائرل تصویر کی بنیاد پر بی جے پی کو لگاتار گھیر رہی ہے۔ اب اس معاملے میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ایک چونکا دینے والا بیان دیا ہے۔ Udaipur Murder Case

ویڈیو

اشوک گہلوت نے نام لیے بغیر بی جے پی کو نشانے پر رکھا اور کہا کہ 'بی جے پر اگر کانگریس حکومت سے سوال کررہی ہے تو بی جے پی کو واضح کرنا چاہئے کہ ان کا کنہیا لال قتل کے ملزمین سے کیا تعلق ہے؟ پیر کو وزیراعلیٰ نے یہ بات ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ میڈیا پہلے ہی ادے پور قتل کیس کے مرکزی ملزم اور بی جے پی کے تعلقات کے بارے میں بتا چکا ہے، لیکن بی جے پی کے ساتھ دونوں ملزمین کے تعلقات کی سطح کیا ہے اسے بتانا چاہئے۔

وزیراعلیٰ نے ایک مکان مالک کا درد بتا کر اپوزیشن کو نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ جس مسلم مکان مالک کے گھر میں دونوں ملزم رہتے تھے اس نے پولیس میں شکایت کی تھی کے ان کے گھر پر ہر روز نئے نئے لوگ آتے ہیں، اس کے علاوہ یہ دونوں لوگ مجھے ہراساں کرتے ہیں۔ کرایہ مانگنے پر دھمکیاں دیتے ہیں، اس حوالے سے جب مکان مالک نے پولیس میں شکایت کی اور پولیس کارروائی کرتی، اس سے قبل ہی بی جے پی لیڈران کا فون کالز تھانے پہنچ گیا کہ یہ ہمارا کارکن ہے، انہیں تنگ نہ کریں۔

گہلوت نے کہا کہ بی جے پی لیڈران اپنے خلاف الزامات پر جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ 'جس شخص نے اتنا گھناؤنا جرم کیا ہے وہ کس کی گود میں بیٹھا تھا، اس کے کس سے تعلقات تھے، یہ سب جانتے ہیں۔' بی جے پی لیڈران کے ساتھ ملزمین کی تصویریں منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس پارٹی نے اسے قومی مسئلہ بنا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس پارٹی نے دو دن پہلے ملک کے 22 دارالحکومتوں میں ’بی جے پی کا دہشت گردوں سے ناتا ہے، یہ رشتہ کو کیا کہلاتا ہے‘‘ کے نعرے کے ساتھ پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ اس کے علاوہ کئی لنکس جوڑ کر پارٹی مسلسل بی جے پی پر تنقید کر رہی ہے۔ Udaipur Murder Case

مزید پڑھیں: Udaipur Murder Case: ادے پور قتل معاملہ میں مزید چار ملزمان زیر حراست

کانگریس نے بی جے پی کے خلاف کئی مسائل اٹھائے ہیں۔ جس میں ادے پور معاملے میں محمد ریاض کی وائرل تصویر کی بنیاد پر، اسے بی جے پی کا کارکن بتایا ہے وہیں جموں و کشمیر میں گرفتار لشکر طیبہ کا دہشت گرد طالب حسین شاہ، بی جے پی کا عہدیدار نکلا۔ 2020 میں جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزام میں بی جے پی کے سابق رہنما اور سرپنچ طارق احمد میر کی گرفتاری، 2017 میں مدھیہ پردیش اے ٹی ایس ٹیم کی جانب سے غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج کے معاملے میں گرفتار کیے گئے آئی ایس آئی کے 11 مشتبہ افراد میں سے ایک بی جے پی آئی ٹی سیل کے رکن دھرو سکسینہ کا گرفتار ہونا بی جے پی کا دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات پر سوالات اٹھاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.