ETV Bharat / state

Rajasthan Govt Rahat Camp راجستھان حکومت پر بی جے پی رہنما کی تنقید

بی جے پی کے رہنما سریندر سنگھ شیخاوت نے کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ راحت کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے لیکن عام لوگوں کو کوئی راحت نہیں مل رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے 100 یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کیا ہے لیکن عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔

بی جے پی کی راجستھان حکومت کی مہنگائی راحت کیمپ پر تنقید

author img

By

Published : May 24, 2023, 5:33 PM IST

اجمیر:ریاست راجستھان میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی قیادت والی کانگریس کی حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں مہنگائی ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ریاست کی مین اپوزیشن جماعت بی جی پی نے کانگریس کی راحت کیمپ کو پوری طرح سے ناکام قرار دیا ہے۔ سٹی کونسل کے سابق چیئرمین اور بی جے پی کے لیڈر سریندر سنگھ شیخاوت نے اجمیر ودیوت وتران نگم لمیٹڈ کے ایم ڈی این ایس نرمان کو گہلوت ریاستی حکومت کی طرف سے عام لوگوں کو 100 یونٹ مفت بجلی دینے کے اعلان کولے ایک میمورنڈم سونپا ہے۔

بی جے پی کے رہنما سریندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ریلیف کیمپ کے نام پر عام لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ انہیں 100 یونٹ مفت بجلی دینے کی بات ہو رہی ہے لیکن عام آدمی کو اس سکیم کا فائدہ نہیں مل رہا۔ دیہی علاقوں میں جہاں حکومت نے کسانوں کو بجلی مفت دینے کی بات کی ہے وہیں دیہاتیوں کو بھی اس سے منصوبے سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mahangai Rahat Camp جے پور میں چیف منسٹر گارنٹی کارڈ جاری کیے گئے

انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ان کے آباؤ اجداد کے بھی دستاویزات مانگی جا رہی ہیں جو بالکل نا انصافی ہے۔کانگریس کی عوام مخالف پالیسی کے خلاف ہم سڑکوں پر اتریں ہیں لوگوں سے ہماری حمایت کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے ۔بی جے پی کے رہنما نے اے وی وی این ایل کے ایم ڈی این ایس نرمان کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اس پریشانی سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.