کالی چرن صراف نے گہلوت حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ، 'یہ تو بڑا ہی پیچیدہ مسئلہ ہے کہ حکومت میں ہونے کے باوجود ہوٹل میں قید ہے، اپنی ہی باتوں کو چھپانے کے لئے پہلے راجستھان کے دارالحکومت جے پور اور اس کے بعد اب جے پور سے 700 کلومیٹر دور جیسلمیر میں چلی گئی ہے۔
اب ڈر کے مارے ان تمام لوگوں کو گہلوت صاحب کہاں پر لے جائیں گے یہ تو معلوم نہیں ہے، لیکن جیسلمیر سے آگے تو اب پاکستان ہی بچا ہوا ہے۔'
کالی چرن نے کہا کہ، 'ہمارے یہاں پر تو کوئی بھی اور کسی بھی طرح کی باڑے بندی نہیں ہوگی۔'
کالی چرن نے کہا کہ، 'بی جے پی کا باڑے بندی سے کوئی بھی لینا دینا نہیں ہے۔'
راجستھان حکومت میں وزیر شانتی دھاریوال کے ایک بیان پر انہوں نے کہا کہ، 'شانتی دھاریوال حکومت میں وزیر ہیں اور وزیر ہونے کی وجہ سے انہیں اس طرح کے بیان دینے پڑتے ہیں۔'
مزید پڑھیں:
ریاست کی موجودہ صورت حال پر گلاب چند کٹاریہ کا رد عمل
واضح رہے کہ راجستھان میں چل رہی سیاسی الٹ پھیر کے درمیان وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے خیمہ کے تمام رکن اسمبلی جیسلمیر میں ایک ہوٹل میں روکے ہوئے ہیں۔ جس کے بعد مسلسل بی جے پی کانگریس پر الزام لگا رہی ہے۔