ETV Bharat / state

'جمہوریت کو کھوکھلا کرنے والوں کی کوششیں ناکام' - گہلوت حکومت

راجستھان اسمبلی میں گہلوت کی زیرقیادت کانگریس حکومت نے آج صوتی ووٹوں کے ذریعہ اعتماد کا ووٹ جیت لیا جس کے بعد کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے بی جے پی اعلیٰ قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

BJP has destroyed democratic ethnic : Randeep Surjewala
مودی حکومت کے کالے انگریزوں کو بھی شکست دیں گے
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 6:55 PM IST

راجستھان اسمبلی میں گہلوت حکومت کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اسمبلی کے باہر کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس حکومت کی جیت کو راجستھان کے 8 کروڑ عوام کی جیت سے تعبیر کیا۔

مودی حکومت کی کوششیں ناکام کردیں: سرجے والا

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مودی حکومت کی جانب سے جمہوریت کو کھوکھلا کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں لیکن آج کی جیت ایسے ماحول میں ایک نئی روشنی لیکر آئے گی۔

کانگریس ترجمان نے کہا کہ آج خرید و فروخت کی سیاست کرنے والوں اور مغرور حکمرانوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جمہوریت کی دھجیاں اڑانے والوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ وہ راجستھان ایسا کرنے سے قاصر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ جمہوریت کی جیت ہوئی ہے اور کانگریس نے جنگ آزادی میں گورے انگریزوں سے لڑکر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ہم موجودہ ماحول میں اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جمہوریت کی بقا کےلیے مودی سرکار میں بیٹھے کالے انگریزوں سے جیت کر ملک کے آئین کی حفاظت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.