راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر پڈوچیری میں کانگریس حکومت کو غیر اخلاقی طور سے گرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پڈوچیری میں یہ ظاہر کردیا ہے کہ وہ کسی بھی حد تک طاقت کے حصول کے لئے جاسکتی ہے۔
مسٹر گہلوت نے یہ بات پڈوچیری میں اعتماد کے ووٹ سے محروم ہونے کے بعد کانگریس کی حکومت گرنے کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے ردعمل میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پڈوچیری میں کانگریس کی حکومت کو غیر اخلاقی انداز میں گرا کر بی جے پی نے یہ ظاہر کردیا ہے کہ وہ اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'پہلے لیفٹیننٹ گورنر کے توسط سے انتظامیہ چلانے میں دشواری پیدا کی اور اب حکومت کو پیسے کی طاقت سے گرا دیا'۔
انہوں نے الزام لگایا کہ 'کرناٹک پھر مدھیہ پردیش اور اب پڈوچیری میں پہلے ایم ایل اے کو لالچ دے کر استعفی دلوانا بی جے پی کا غلط طریقے سے اقتدار پر قبضہ کرنے کا ایک نیا طریقہ ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
پڈوچیری کی کانگریس حکومت اکثریت سے محروم، وزیر اعلیٰ نارائن سامی نے دیا استعفیٰ
انہوں نے کہا کہ راجستھان میں بھی بی جے پی نے غیر اخلاقی طریقوں سے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کا یہاں کی عوام نے انہیں مناسب جواب دیا۔