ETV Bharat / state

راجستھان میں بی جے پی کانگریس کی انتخابی ضمانتوں کی نقل کرنے میں ناکام: کھرگے - سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر

ملک میں پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کانگریس اور دیگر سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ Assembly Polls in Rajasthan

Assembly Polls in Rajasthan
Assembly Polls in Rajasthan
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 11:35 AM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست میں کانگریس پارٹی کی انتخابی ضمانتوں کی نقل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ کانگریس صدر آج راجستھان میں دو ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ " بھرت پور ضلع کی ویر اسمبلی سیٹ اور تیجارا میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے، بی جے پی کے پاس عوام کے لئے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں ہے، جس طرح کانگریس نے راجستھان اور دیگر ریاستوں میں گارنٹی کی شکل میں دی ہے"۔

  • आज राजस्थान के वैर विधानसभा, ज़िला भरतपुर और तिजारा में चुनावी सभाओं को संबोधित करूंगा।

    भाजपा के पास न नीयत है, ना नीति है !

    कांग्रेस ने राजस्थान व अन्य राज्यों में गारंटी के प्रारूप में जन-कल्याण के लिए ठोस कार्यक्रम दिए हैं।

    मोदी जी और भाजपा ने काफ़ी प्रयासों के बाद हमारी… pic.twitter.com/6lJbBkhJG3

    — Mallikarjun Kharge (@kharge) November 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعظم اور بی جے پی پر نکتہ چینی کرتےہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ "مودی جی اور بی جے پی نے بہت کوششوں کے بعد ہماری اصلی ضمانتوں کی نقل کرنا بہتر سمجھا۔ بی جے پی نے عجلت میں اور ناکامی کے ساتھ الیکشن سے پہلے جھوٹے ایجنڈے عوام کے سامنے پیش کرنے کوشش کی۔ کانگریس جانتی ہے کہ کانگریس نے کام کیا ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہماری سات ضمانتیں عوام تک نچلی سطح تک پہنچ جائیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم غیر ضروری باتیں کر کے لوگوں کے ذہن کو بھٹکانے کا کام کرتے ہیں، ملکارجن کھرگے

جمعہ کو کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے راجستھان میں دو عوامی جلسوں سے بھی خطاب کیا تھا۔ جب کہ پارٹی کے سابق سربراہ راہل گاندھی نے ایک دن پہلے تین خطاب کیے تھے۔ کانگریس راجستھان میں لگاتار دوسری مرتبہ اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ راجستھان میں ہر پانچ سال بعد متبادل پارٹی حکومت کی روایت ہے۔ کانگریس پارٹی عوامی فلاح وبہبود پر مشتمل اسکیموں اور اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے اعلان کردہ سات ضمانتوں پر کام کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ راجستھان میں 25 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔ راجستھان کے علاوہ مدھیہ پردیش، تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور میزورم میں بھی اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں۔

( آئی اے این ایس )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.