ETV Bharat / state

کوٹہ میں موت کا قہر، 106 اموات - کوٹہ کے جے کے لون ہسپتال

ریاست راجستھان کے کوٹہ کے جے کے لون ہسپتال میں بچوں کی اموات کے معاملے کو لے کر مرکزی وزارت صحت نے چھ رکنی ٹیم بھیجی ہے جو ہسپتال کا دورہ کریں گی۔

کوٹہ میں موت کا قہر، 106 اموات
کوٹہ میں موت کا قہر، 106 اموات
author img

By

Published : Jan 3, 2020, 8:45 PM IST

ٹیم جے پور پہنچ چکی ہے اور محکمہ صحت کے ( اے سی ایس) روہت سنگھ اور پرنسپل سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن ویبھو گالریا سے ملاقات کر چکی ہے۔

کوٹہ میں موت کا قہر، 106 اموات

فی الحال، مرکز سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے جے پور میں محکمہ صحت کے اے سی ایس روہت کمار سنگھ اور پرنسپل سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن ویبھو گالریہ سے ملاقات کی ہے۔ جس کے بعد ٹیم کوٹہ کے لئے روانہ ہوگی۔

مرکز کے ذریعہ بھیجی گئی 6 رکنی ٹیم میں جودھپور ایمس کے ڈاکٹر ارون سنگھ، ڈاکٹر وریشہ اور امیل کے علاوہ دہلی کے دیگر تین ممبران بھی شامل ہیں۔

سی ایم اشوک گہلوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن سے بات کی ہے اور میں نے ان سے کہا ہے کہ وہ یہاں آئیں ، جس کے بعد صورتحال صاف ہوجائے گی۔'

جے کے لون ہسپتال میں بچوں کی موت کے معاملے میں ریاستی وزیر صحت رگھو شرما اور ضلع انچارج پرتاپ سنگھ کھاچریاواس معائنہ کے لیے ہسپتال پہنچے تھے تبھی اس دوران بی جے پی کارکنان نے جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے ان دونوں کی مخالفت کی تھی۔

دراصل کوٹہ کے جے کے لون ہسپتال میں بچوں کی موت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گذشتہ 3 دن میں 5 نومولود بچے علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی بچوں کی اموات کی تعداد 105 ہوگئی ہے۔

Intro:Body:

himanshu

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.