ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا تیس جنوری کو کشمیر میں ختم ہوگی - بھارت جوڑو یاترا کشمیر میں ختم ہوگی

کانگریس کے کمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش نے بتایا کہ 'بھارت جوڑو یاترا 2 یا 3 جنوری کو اتر پردیش جائے گی اور پھر دوسرے مرحلے میں ہریانہ میں داخل ہوگی اور پھر پنجاب، جموں اور آخر میں کشمیر پہنچے گی جہاں راہل گاندھی ترنگا لہرائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یاترا 30 جنوری کو ختم ہوگی۔' Jairam Ramesh on Bharat Jodo Yatra

بھارت جوڑو یاترا تیس جنوری کو کشمیر میں ختم ہوگی

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 1:24 PM IST

جے پور: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جا رہی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا آج آرام کا دن ہے اور اتوار کو راجستھان میں دوسہ ضلع سے صبح دوبارہ شروع ہو گی۔ جو آئندہ 30 جنوری کو کشمیر میں ختم ہو گی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور کمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش کے مطابق، 18 دسمبر کی صبح جب یاترا دوبارہ شروع ہوگی، راہل گاندھی دوپہر میں 45 شہری تنظیموں کے لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ یاترا 19 دسمبر کو الور میں ختم ہوگی اور وہاں ایک ریلی کا اہتمام کیا جائے گا۔ Bharat Jodo Yatra To Reach JK By January End

بھارت جوڑو یاترا گزشتہ 4 دسمبر کو راجستھان میں داخل ہوئی اور اس دوران آرام کا یہ دوسرا دن ہے جبکہ گزشتہ 9 دسمبر کو بھی آرام کا دن تھا۔ رمیش نے بتایا کہ بھارت جوڑو یاترا 20 دسمبر کی شام ہریانہ میں داخل ہوجائے گی جو 21 سے 24 فروری تک چار دن ہریانہ میں رہے گی۔ اس کے بعد دہلی میں داخل ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت جوڑو یاترا 2 یا 3 جنوری کو اتر پردیش جائے گی اور پھر دوسرے مرحلے میں ہریانہ میں داخل ہوگی اور پھر پنجاب، جموں اور آخر میں کشمیر پہنچے گی جہاں راہل گاندھی ترنگا لہرائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یاترا 30 جنوری کو ختم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra ڈاکٹر این رگھورام راجن بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے

انہوں نے بتایا کہ 26 جنوری سے یاترا کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، جس میں دو ماہ تک ہاتھ سے ہاتھ جوڑومہم چلائی جائے گی۔ یہ مہم 26 جنوری سے 26 مارچ تک جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں بوتھ اور بلاک سطح پر بھارت جوڑو ریلیاں نکالی جائیں گی اور ضلع سطح پر کنونشن منعقد کیے جائیں گے، جس کا مقصد بھارت جوڑو یاترا کے پیغام کو مزید پھیلانا ہے۔ رمیش نے کہا کہ 26 سے 29 تک اگر پارلیمنٹ کا اجلاس جاری رہا تو مسٹر راہل گاندھی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.