ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا راجستھان کے جھالاواڑ سے دوبارہ شروع - کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا

بھارت جوڑو یاترا آج راجستھان کے جھالاواڑ کے اسپورٹس کمپلیکس سے شروع ہوئی جو دیوری گھاٹہ پہنچی۔ اس کے بعد یاترا ضلع کوٹہ میں داخل ہوگی۔ ساتھ ہی یاترا کے دوران راہل گاندھی نے بی جے پی کارکنوں کو فلائنگ کسس دیا۔ Rahul gives flying kiss to Modi supporters

بھارت جوڑو یاترا راجستھان کے جھالاواڑ سے شروع

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 11:35 AM IST

جھالاواڑ: ریاست راجستھان میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا راجستھان میں دوسرے دن آج صبح تقریباً 6 بجے جھالاواڑ کے اسپورٹس کمپلیکس سے شروع ہوئی۔ اس یاترا میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ دوٹاسرا، کانوں کے وزیر پرمود جین بھیا سمیت کئی کانگریسی لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ لوک فنکاروں نے بھی یاترا میں شرکت کی اور اپنی پریزنٹیشنز پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ چلے۔ اس دوران ایک کٹھ پتلی فن کار نے جب اپنے کرتب کا مظاہرہ کیا تو راہل راہل گاندھی نے کٹھ پتلی کی ڈور کا جائزہ لیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کٹھ پتلی کے فنکار کس طرح اپنی انگلیوں سے کرتب دکھاتے ہیں۔ Bharat Jodo Yatra in Rajasthan

یاترا میں نوجوانوں اور خواتین سمیت لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہو رہی ہے اور دوسرے دن بھی یاترا کو لوگوں کی طرف سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ یاترا دوپہر کو جھالاواڑ سے ضلع کوٹہ میں داخل ہوگی۔ آج یاترا میں تقریباً 23 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔ یہ یاترا اگلے چار دنوں تک ضلع کوٹا میں رہے گی۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی ہے جو مختلف ریاستوں سے ہوتی ہوئی آج مدھیہ پردیش پہنچی ہے۔ وہ کُل 150 دن کی یاترا کے بعد کشمیر تک جائیں گے۔ اس دوران کل 3570 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا دن

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.