اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر شہر میں محرم الحرام کے ایام 18 جولائی سے شروع ہو جائیں گے۔ اجمیر کے مسلم علاقوں سمیت درگاہ کے احاطے میں بھی غم حسین کے لیے مجلسیں منعقد کی جائیں گی۔ یاد حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور بیان کربلا کے سلسلے میں امام بارگاہوں کو خوبصورت روشنی سے سجایا جا رہا ہے۔
خادموں کی انجمن سید زادگان کے ممبر حاجی سید عمران چشتی کے مطابق پانچ محرم کو علم کا جلوس نکالا جائے گا جب کہ آٹھ محرم کو درگاہ کے نظام گیٹ سے تعزیہ کی زیارت کے بعد سواری نکالی جائے گی۔ اجمیر درگاہ انجمن سید زادگان کی جانب سے شہر کا سب سے بڑا تعزیہ تیار کروایا جاتا ہے جسے اجمیر کے خلیل احمد عرف چاند بابو کا خاندان نو پیڑیوں سے خدمت انجام دیتا آ رہا ہے۔ چاند بابو کے مطابق 12 گنبد اور 16 فٹ اونچا تعزیہ تقریبا بن کر تیار ہو چکا ہے جسے درگاہ کے میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Jamea-Tul-Hidaya جامعۃ الہدایہ کے فاغین کےلیے ہندی زبان کا آن لائن کورس متعارف
محرم الحرام کی اٹھ تاریخ کو درگاہ کے نظام گیٹ پر تعزیہ کی زیارت کرائی جائے گی جب کہ نو محرم الحرام کو تعزیہ کو امام بارگاہ میں قیام کرایا جائے گا۔ اسی کے طرح 10 محرم عاشورہ کے اگلے دن 11 محرم الصبح درگاہ کے جھالرہ میں تعزیہ کو سیراب کر دیا جائے گا۔ اس درمیان مسلم علاقوں میں شان کربلا کا ذکر کیا جائے گا اور گھر گھر نیاز اور فاتحہ دلائی جائے گی۔