کورونا وائرس انفیکشن کو روکنے کے لیے پورے ملک میں تین مئی تک لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود لوگ عوامی جگہوں پر چوری چپکے بنا کسی وجہ کے گھومنے نکل رہے ہیں۔
اس کی وجہ سے کرولی شہر سمیت ضلع میں کئی جگہوں پر نعرے لکھ کر کورونا کے تئیں بیداری پھیلائی جا رہی ہے۔ سٹی کاؤنسل کمشنر شمبھولال مینا نے بتایا کہ ضلع کلکٹر ڈاکٹر موہن لال کی ہدایت پر سڑکوں اور دیواروں پر نعرے لکھ کر لوگوں کو گھر میں رہنے کے لیے بیدار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 'دوری بنائیں، کورونا بھگائیں'، 'انڈیا رکیگا تو کورونا جھکے گا'، جیسے نعرے لکھ کر لوگوں کو بیدار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سٹی کاؤنسل علاقے میں ماسک لگانا ضروری ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا پانچ لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 392 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 1344 ٹھیک ہو چکے ہیں۔