ETV Bharat / state

اجمیر میں واقع اولیاء مسجد تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 3:22 PM IST

Auliya Masjid In Ajmer History At A Glance اجمیر شہر میں اولیاء مسجد حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے درگاہ میں واقع ہے۔ یہ وہ اولیاء مسجد ہے جہاں حضرت خواجہ غریب نواز جب ہندوستان کے اجمیر تشریف لائے تو سب سے پہلے اسی جگہ پر قیام کیا اور اللہ کی عبادت کی۔

اجمیر میں واقع اولیاء مسجد تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل
اجمیر میں واقع اولیاء مسجد تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل

اجمیر میں واقع اولیاء مسجد تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر شہر میں اولیاء مسجد جو حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی درگاہ میں واقع ہے۔ یہ وہ اولیاء مسجد ہے جہاں حضرت خواجہ غریب نواز جب ہندوستان کے اجمیر تشریف لائے تو سب سے پہلے اسی جگہ پر قیام کیا اور اللہ کی عبادت کی۔ جہاں آج ایک مسجد کی شکل میں یہ اولیاء مسجد کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔ اکثر عقیدت مند یہاں پر دو رکعت نماز شکرانہ بھی ادا کرتے ہیں۔

اجمیر شریف کا وہ تاریخی مقام جہاں حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ نے اپنا پہلا قیام کیا اور اللہ کی عبادت کی، جہاں بڑے بڑے اولیاء اور پیر بزرگوں نے دو رکعت نماز ادا کی ہے۔ یہی مسجد اجمیر درگاہ میں اولیا مسجد کے نام سے اپنی پہچان رکھتی ہے۔ تقریبا ساڑھے نو سو سال قبل ایران کے شہر سنجر سے جب حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ اجمیر شریف پہنچے تو سب سے پہلے اسی جگہ پر قیام کیا اور یہی وہ جگہ تھی جسے دیکھ کر اپ نے اللہ کا شکر ادا کیا۔

درگاہ کے خادموں کے مطابق خواجہ صاحب کو اس علاقہ کی بشارت دی گئی تھی، دورے کفریہ میں آپ اپنے ساتھیوں کے ساتھ جب عبادت کر رہے تھے تب کچھ سپاہیوں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے اس جگہ سے زبردستی ہٹا دیا کہ ان کے راجہ کے اونٹ یہاں بیٹھتے ہیں۔ حضرت خواجہ صاحب اپنے ساتھیوں کو یہاں سے لے کر یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ اب یہاں تمہارے راجہ کے اونٹ ہی بیٹھیں گے۔

خواجہ صاحب کی ایسی کرامت اجاگر ہوئی کی راجہ کے اونٹ جہاں بیٹھے تھے وہیں بیٹھے رہے اور اٹھ نہ سکے، اس کے بعد راجہ نے خود خواجہ صاحب کی بارگاہ میں حاضری دی اور معافی طلب کی۔ اس اس واقعہ کے بعد تمام بیٹھے ہوئے اونٹ کھڑے ہو گئے اور راجہ نے اسلام قبول کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی جی رجسٹریشن نے گاندربل کا دورہ کیا

اسی مقام کی اہمیت کو توجہ دی جانے لگی اور یہ جگہ اولیاء مسجد میں تبدیل ہو گئی۔ اسے نواب کٹیہار نے سنگ مرمر سے تعمیر کروایا اور خوبصورت ڈیزائننگ کروائی ملک بھر سے جب زائرین اجمیر آتے ہیں تو دو رکعت نفل اس اولیاء مسجد میں ادا کرتے ہیں اور اللہ سے خواجہ صاحب کے وسیلے سے اپنی مراد طلب کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.