ETV Bharat / state

کوٹہ: معصوم بچے کے قتل کی کوشش

کوٹہ کے آرمی علاقے میں بہن کے گھر پر آئے نوجوان نے پیسے کے تنازعہ میں اپنے فوجی بہنوئی سے ناراض ہوکر اپنی دو معصوم بھانجیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔

کوٹہ: یسے کے تنازعہ میں معصوم بچے کی قتل کی کوشش

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 11:59 AM IST

جس کے بعد ملزم نوجوان نے چاقو سے اس کا گلا بھی کاٹ دیا۔ فی الحال دونوں معصوم بچوں کو تشویشناک حالت میں کوٹہ کے ملٹری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس معاملے پر معلومات دیتے ہوئے بھیمگنج منڈی پولیس آفیسر ہرش راج سنگھ نے بتایا کہ آرمی نیرج سنگھ ملٹری ایریا کی ارون وہار کالونی کے فلیٹ میں رہتا ہے۔ نیرج سنگھ کی اہلیہ کی خالہ کا بیٹا گورو کچھ دن قبل دہلی سے کوٹہ آیا تھا۔ جو قرض میں ڈوبا ہوا تھا۔ گورو اپنے بہنوئی نیرج سنگھ سے مسلسل رقم کا مطالبہ کر رہا تھا۔

جب نیرج نے گورو کو یہ رقم دینے سے انکار کر دیا تو گورو پریشان ہو گیا اور 5 سال اور 2 سال کی عمر کے دونوں معصوم بچوں کو چاقو سے قتل کرنے کی کوشش کی پھر وہ خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ جس پر فوجی نیرج سنگھ نے فوری طور پر دونوں بچوں کو ملٹری اسپتال میں داخل کرایا۔ اسی دوران بھیمگنج منڈی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی گئی۔ جس پر پولیس نے ملزم گورو کو ایم بی ایس اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ملزم پولیس زیر علاج ہے۔

تھانہ افسر ہرش سنگھ نے کہا کہ فوجی نیرج سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر ملزم گورو کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جیسے ہی ملزم گورو کو اسپتال سے فارغ کیا جاتا ہے، اسے گرفتار کیا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.