ریاست راجستھان کے جودھ پور کے دیو نگر علاقے میں ہفتہ کی رات دو فریقوں کے درمیان ہوئے جھگڑے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع کے بطابق 'ضلع کے تھانہ دیو نگر کے علاقے نٹ بستی میں دو گروپ کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر پتھروں اور شراب کی بوتلوں سے حملہ کر دیا۔'
پتھر پھینکنے کی اطلاع ملتے ہی دیو نگر پولیس اسٹیشن سمیت اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے نیٹ بستی پہنچنے کے بعد بھی دونوں اطراف کے درمیان پتھراؤ جاری رہا۔ موقع پر پہنچے پولیس اہلکار اور پولیس آفیسر بھی معمولی طور پر زخمی ہو گئے۔
وہیں پتھراؤ کے دوران 5 سے زائد خواتین اور مرد زخمی ہو گئے ہیں، جن کا علاج مقامی ہسپتال میں چل رہا ہے۔
معلومات کے مطابق جھگڑا کرنے والے دونوں فریق غیر قانونی شراب کا کاروبار کرتے ہیں۔
فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔