اترپردیش کے ضلع کوشامبی کی پولیس نے سینی علاقے میں گذشتہ مہینے اے ٹی ایم مشین کو لوٹنے والے گروہ کے دس اراکین کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ 28 اکتوبر کو بدمعاشوں نے اے ٹی ایم سے 12 لاکھ روپئے کی لوٹ کی تھی۔ لمبی تحقیقات کے بعد پولیس نے اس ڈکیتی میں شامل گروہ کے دس لوگوں کو راجستھان کے الور سے گرفتار کر لیا ہے۔
پوچھ گچھ میں گرفتار ملزموں نے بتایا کہ انہوں نے اترپردیش کے کوشامبی سمیت 18 مقامات سے اے ٹی ایم مشین کی چوری کی ہے۔
پولیس اس معاملہ کی تفتیش میں کئی روز سے لگی ہوئی تھی۔ اب آکر پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
سینی انسپکٹر وریشور ترپاٹھی کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم کل 26 نومبر کو الور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔