ETV Bharat / state

RBSE Exam اشوک گہلوت نے امتحان میں حصہ لینے والے طلبا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا - سینئر سیکنڈری کا امتحان آج سے شروع

راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کا سینئر سیکنڈری کا امتحان آج سے شروع ہوگیا ہے۔ یہ امتحان 12 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے طلبا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 12:41 PM IST

Updated : Mar 9, 2023, 12:59 PM IST

جے پور: وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے 12ویں جماعت کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کے لئے نیک خواہشارت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ 12ویں کا امتحان دینے والے تمام طلبہ کو نیک خواہشات۔ ریاستی حکومت امتحان کے مناسب انتظام کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ عزیز طلباء توجہ، چوکسی اور مثبت سوچ کے ساتھ امتحان دیں۔ انہوں نے امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔ قابل ذکر ہے کہ راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کا سینئر سیکنڈری امتحان آج سے سے شروع ہوگیا ہے جو 12 اپریل تک چلے گا۔ اس کے ساتھ ہی سیکنڈری سطح کے امتحانات 16 مارچ سے شروع ہوں گے اور 11 اپریل کو ختم ہوں گے۔ اس سال بورڈ نے سوالیہ پرچوں کی حفاظت اور امتحانی نظام میں مکمل صفائی اور شفافیت کو خصوصی اہمیت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rajasthan Public Service Commission راجستھان میں مقابلہ جاتی امتحان کے لیے ایڈمٹ کارڈ جاری کیا

انتظامات کے بارے میں ڈویژنل کمشنر اور بورڈ ایڈمنسٹریٹر بھنور لال مہرا نے بتایا کہ اس سال 300 سے زائد امتحانی مراکز کو سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ یہ سی سی ٹی وی کیمرے حساس اور انتہائی حساس امتحانی مراکز کے امتحانی کمروں میں بھی لگائے گئے ہیں، ساتھ ہی بورڈ کے تمام جوابی پرچے جمع کرنے کے مراکز اور ان مراکز کے امتحانی کمروں کو سی سی ٹی وی کیمروں کے تحت رکھا گیا ہے۔ ان سی سی ٹی وی کیمروں کا براہ راست کنٹرول بورڈ کے دفتر میں نصب کیا گیا ہے۔ یہاں کنٹرول روم میں بورڈ کے سینئر افسران ان امتحانی مراکز کے امتحانی انتظامات کی براہ راست نگرانی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانی نقطہ نظر سے 11 اضلاع کو حساس اضلاع کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ ان اضلاع کے تمام امتحانی مراکز پر ویڈیو گرافی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

یواین آئی

Last Updated : Mar 9, 2023, 12:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.